- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- س
- سرور عالم راز سرور
- رسوا رسوا سارے زمانے
- سرورق
- غزلیات
- سرور عالم راز سرور
- رسوا رسوا سارے زمانے
رسوا رسوا سارے زمانے
رسوا رسوا سارے زمانے
تیرے قصے میرے فسانے
کوئی ہمارا درد نہ جانے
کوئی ہماری بات نہ مانے
دل ہے ،میں ہوں، بسری باتیں
مل بیٹھے ہیں دو دیوانے
جیسے کوئی بات نہیں ہے
یوں بیٹھے ہو تم انجانے
عشق سے پہلے سوچا ہوتا
اب کیا بیٹھے ہو پچھتانے؟
دکھ کے موتی چنتا ہوں میں
قطرہ قطرہ دانے دانے
آنکھ سے اوجھل، دل سے اوجھل
اپنے بھی ہیں اب بیگانے
دنیا آنی جانی لیکن
ہم سب دنیا کے دیوانے
منھ سے نکلی بات پرائی
اب آئے ہو بات بنانے!
سرور کچھ تو ہوش کی لو تم
لے بیٹھے کیا راگ پرانے
تیرے قصے میرے فسانے
کوئی ہمارا درد نہ جانے
کوئی ہماری بات نہ مانے
دل ہے ،میں ہوں، بسری باتیں
مل بیٹھے ہیں دو دیوانے
جیسے کوئی بات نہیں ہے
یوں بیٹھے ہو تم انجانے
عشق سے پہلے سوچا ہوتا
اب کیا بیٹھے ہو پچھتانے؟
دکھ کے موتی چنتا ہوں میں
قطرہ قطرہ دانے دانے
آنکھ سے اوجھل، دل سے اوجھل
اپنے بھی ہیں اب بیگانے
دنیا آنی جانی لیکن
ہم سب دنیا کے دیوانے
منھ سے نکلی بات پرائی
اب آئے ہو بات بنانے!
سرور کچھ تو ہوش کی لو تم
لے بیٹھے کیا راگ پرانے
