- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- س
- سرور عالم راز سرور
- صبح سے ہو گئی ہے یارب شام
- سرورق
- غزلیات
- سرور عالم راز سرور
- صبح سے ہو گئی ہے یارب شام
صبح سے ہو گئی ہے یارب شام
صبح سے ہو گئی ہے یارب شام
کوئی نامہ ہے اور نہ کوئی پیام
مرحبا! زندگی کے یہ انعام
راہ پرخار، منزلیں بے نام
جو بھی کہنا ہو صاف کہہ دیجے
مجھ کو ہو تا ہے کیا کوئی الہام؟
زندگی کا فریب کیا کھائیں؟
زندگی کا خمیر ہیں اوہام
ہائے! مجبوریاں محبت کی
کر گئیں دل کا سار ا کام تمام
ہم ہیں آسود جفا ورنہ
نہیں ان کی وفا میں کوئی کلام
ڈھونڈتا ہوں بہانہ مرنے کا
زندگی ہو گئی ہے اک الزام
راس کیا آئیں راحتیں اس کو
دل سدا کا ہے خوگر آلام
جس میں جور و جفا کا رنگ نہیں
ایسے لطف و کرم کو میر ا سلام
ہوش کب آئے گا تجھے سرور؟
اب تو دنیا میں ہو گیا بدنامv
کوئی نامہ ہے اور نہ کوئی پیام
مرحبا! زندگی کے یہ انعام
راہ پرخار، منزلیں بے نام
جو بھی کہنا ہو صاف کہہ دیجے
مجھ کو ہو تا ہے کیا کوئی الہام؟
زندگی کا فریب کیا کھائیں؟
زندگی کا خمیر ہیں اوہام
ہائے! مجبوریاں محبت کی
کر گئیں دل کا سار ا کام تمام
ہم ہیں آسود جفا ورنہ
نہیں ان کی وفا میں کوئی کلام
ڈھونڈتا ہوں بہانہ مرنے کا
زندگی ہو گئی ہے اک الزام
راس کیا آئیں راحتیں اس کو
دل سدا کا ہے خوگر آلام
جس میں جور و جفا کا رنگ نہیں
ایسے لطف و کرم کو میر ا سلام
ہوش کب آئے گا تجھے سرور؟
اب تو دنیا میں ہو گیا بدنامv
