- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- س
- سرور عالم راز سرور
- غم دنیا جو نہ ہو گا غم جاناں ہو گا
- سرورق
- غزلیات
- سرور عالم راز سرور
- غم دنیا جو نہ ہو گا غم جاناں ہو گا
غم دنیا جو نہ ہو گا غم جاناں ہو گا
غم دنیا جو نہ ہو گا غم جاناں ہو گا
گھر اجڑنے کا مرے کوئی تو ساماں ہو گا
پاس غم پاس وفا پاس جنوں پاس حبیب
اور تم عشق کو کہتے تھے کہ آساں ہو گا
اک ذرا شورش اندوہ وفا سے چھوٹوں
فیصلہ پھر ترا اے گردش دوراں! ہو گا
اے جنوں لے تو چلا ہے سوئے گلشن ہم کو
اور اگر کل یہی گلشن بھی بیاباں ہو گا؟
موت کا غم ہے اگر آج تو کل فکر حیات
گردش وقت کا یہ بھی کوئی احساں ہو گا
ایک مدت ہوئی افسردہ ہے رفتار حیات
کون جانے کوئی کب حشر بداماں ہو گا
راس آئے ہمیں بربادئی ہستی شاید
رنج و غم ہو گا نہ اندیش دوراں ہو گا
چشم غم شمع بنی تیرے سیہ خانہ کی
یاد اتنا تو تجھے اے شب ہجراں ہو گا؟
جی رہا ہوں اسی امید پہ شاید ہمدم
درد دل ہی مرے اندوہ کا درماں ہو گا
جان سرور نے غم عشق میں ہاری آخر
کیا خبر تھی کہ یہ کافر بھی مسلماں ہو گا
گھر اجڑنے کا مرے کوئی تو ساماں ہو گا
پاس غم پاس وفا پاس جنوں پاس حبیب
اور تم عشق کو کہتے تھے کہ آساں ہو گا
اک ذرا شورش اندوہ وفا سے چھوٹوں
فیصلہ پھر ترا اے گردش دوراں! ہو گا
اے جنوں لے تو چلا ہے سوئے گلشن ہم کو
اور اگر کل یہی گلشن بھی بیاباں ہو گا؟
موت کا غم ہے اگر آج تو کل فکر حیات
گردش وقت کا یہ بھی کوئی احساں ہو گا
ایک مدت ہوئی افسردہ ہے رفتار حیات
کون جانے کوئی کب حشر بداماں ہو گا
راس آئے ہمیں بربادئی ہستی شاید
رنج و غم ہو گا نہ اندیش دوراں ہو گا
چشم غم شمع بنی تیرے سیہ خانہ کی
یاد اتنا تو تجھے اے شب ہجراں ہو گا؟
جی رہا ہوں اسی امید پہ شاید ہمدم
درد دل ہی مرے اندوہ کا درماں ہو گا
جان سرور نے غم عشق میں ہاری آخر
کیا خبر تھی کہ یہ کافر بھی مسلماں ہو گا
