- سرورق
- قطعات
- مسعود مُنور
- حکمراں کیسے کیسے
- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- م
- مسعود منور
- حکمراں کیسے کیسے
حکمراں کیسے کیسے
- مسعود مُنور
- مسعود مُنور , مسعود منور
- Unrated
نظریہ، خواب، سبز باغ،فریب
اصل مقصد ہے زر سے بھرنا جیب
جن کے ہاتھوں میں باگ ملک کی تھی
ان کو دیتی رہی کرپشن زیب
کیسے ظالم تھے، ملک دشمن تھے
لے گئے قوم کو وہ سوئے نشیب
اک طرف بھوک،دوسری جانب
حلوہ،چرغہ، پراٹھا اور جلیب
کب ملے نوکری، ہو کب شادی
کیا بتائوں تجھے سویٹی ، بیب
ملک آدھا جو رہ گیا مسعود
وہ ہے زرداریوں کا خاص وسیب
اصل مقصد ہے زر سے بھرنا جیب
جن کے ہاتھوں میں باگ ملک کی تھی
ان کو دیتی رہی کرپشن زیب
کیسے ظالم تھے، ملک دشمن تھے
لے گئے قوم کو وہ سوئے نشیب
اک طرف بھوک،دوسری جانب
حلوہ،چرغہ، پراٹھا اور جلیب
کب ملے نوکری، ہو کب شادی
کیا بتائوں تجھے سویٹی ، بیب
ملک آدھا جو رہ گیا مسعود
وہ ہے زرداریوں کا خاص وسیب
