- سرورق
- مرثیہ و منقبت
- وہ قادری ہو یا پھر صابری حسین سے ہے
- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- س
- ساغرشہزاد
- وہ قادری ہو یا پھر صابری حسین سے ہے
- سرورق
- مرثیہ و منقبت
- ساغرشہزاد
- وہ قادری ہو یا پھر صابری حسین سے ہے
وہ قادری ہو یا پھر صابری حسین سے ہے
- ساغر شہزاد
- مرثیہ و منقبت , ساغرشہزاد , ساغرشہزاد
- Unrated
وہ قادری ہو یا پھر صابری حسین سے ہے
ہر اک دور کا ہر ایک ولی حسین سے ہے
سناں کی نوک سے لے کر نبی کی دوش تلک
عبادتوں کی ہر اک برتری حسین سے ہے
یہ رونقوں کا تسلسل یہ زندگی کی بہار
حیات بخش ہر اک تازگی حسیں سے ہے
غم حسین منانے سے روکنے والو
تمہاری زیست کی ہر اک خوشی حسین سے ہے
حسینیت سے دھڑکتی ہے نبض ارض و سمأ
زمیں سے تابہ فلک روشنی حسین سے ہے
غم حسین کو میں زندگی سمجھتا ہوں
میں جانتا ہوں میری زندگی حسین سے ہے
یزید وقت نے کوشش ہزار کی لیکن
یہ کائنات ابھی تک بچی حسین سے ہے
یہ صبح نور کی خوشبو یہ رات کا جادو
حقیقتوں کی یہ پاکیزگی حسین سے ہے
