- سرورق
- مرثیہ و منقبت
- بقائے عظمت انسان ہے پیام حسین
- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- س
- ساغرشہزاد
- بقائے عظمت انسان ہے پیام حسین
- سرورق
- مرثیہ و منقبت
- ساغرشہزاد
- بقائے عظمت انسان ہے پیام حسین
بقائے عظمت انسان ہے پیام حسین
- ساغر شہزاد
- مرثیہ و منقبت , ساغرشہزاد , ساغرشہزاد
- Unrated
بقائے عظمت انسان ہے پیام حسین
شعور و فہم سے ہے ماورا مقام حسین
دلیل عظمت آدم وقار عیسئ بھی
سناں کی نوک پہ وہ گونجتا کلام حسین
حقیر لگتے ہیں مجھ کو سکندر و دارا
پکارتا ہے کوئی جب مجھے غلام حسین
قسم ہے خاک مدینہ کی مجھ کو اے ساغر
لب حیات پہ روشن رہے گا نام حسین
فلک ستارے زمیں پھول اورمیری آنکھیں
ہر ایک شے کو جہاں میں ہے احترام حسین
