- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- س
- ساغرشہزاد
- بہت آگے نکلتا جا رہا ہوں
بہت آگے نکلتا جا رہا ہوں
- ساغر شہزاد
- ساغرشہزاد , ساغرشہزاد
- Unrated
بہت آگے نکلتا جا رہا ہوں
میں اپنوں سے بچھڑتا جا رہا ہوں
یہ کیسی آگ ہے جو بجھ گئی ہے
میں جس میں اب بھی جلتا جا رہا ہوں
یہ کیسے لوگ میرے ہمسفر ہیں
یہ کن رستوں پہ چلتا جا رہا ہوں
یہ کیسی آگہی بخشی ہے تونے
میں خود سے بھی مکرتا جا رہا ہوں
عذاب جاں تیری فرقت کے لمحے
عذابوں سے گذرتا جا رہا ہوں
منظم تیری خاطر تھا وگرنہ
میں اندر سے بکھرتا جا رہا ہوں
میں اپنوں سے بچھڑتا جا رہا ہوں
یہ کیسی آگ ہے جو بجھ گئی ہے
میں جس میں اب بھی جلتا جا رہا ہوں
یہ کیسے لوگ میرے ہمسفر ہیں
یہ کن رستوں پہ چلتا جا رہا ہوں
یہ کیسی آگہی بخشی ہے تونے
میں خود سے بھی مکرتا جا رہا ہوں
عذاب جاں تیری فرقت کے لمحے
عذابوں سے گذرتا جا رہا ہوں
منظم تیری خاطر تھا وگرنہ
میں اندر سے بکھرتا جا رہا ہوں
