- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- س
- ساغرشہزاد
- تیرے خیال کی حد سے بھی ماورا ہو گا
تیرے خیال کی حد سے بھی ماورا ہو گا
- ساغر شہزاد
- ساغرشہزاد , ساغرشہزاد
- Unrated
تیرے خیال کی حد سے بھی ماورا ہو گا
اب ایسا گلشن ہستی میں سانحہ ہو گا
یزیدیت کا یہی زور اگر رہا تو سنو
ہر ایک قریہ یہاں دشت کربلا ہو گا
متاع فکر و نظر مجھ سے چھیننے والو
تمہارا دور ستم اب نہ دیرپا ہو گا
مجھے یقین ہے کہ احساس نارسائی پر
اداس لمحوں کی رت میں وہ رہ رہا ہو گا
میں رو رہا مگر میری آنکھیں ہنستی ہیں
کمال ضبط بتا اس سے بڑھ کے کیا ہو گا
اب ایسا گلشن ہستی میں سانحہ ہو گا
یزیدیت کا یہی زور اگر رہا تو سنو
ہر ایک قریہ یہاں دشت کربلا ہو گا
متاع فکر و نظر مجھ سے چھیننے والو
تمہارا دور ستم اب نہ دیرپا ہو گا
مجھے یقین ہے کہ احساس نارسائی پر
اداس لمحوں کی رت میں وہ رہ رہا ہو گا
میں رو رہا مگر میری آنکھیں ہنستی ہیں
کمال ضبط بتا اس سے بڑھ کے کیا ہو گا
