- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- س
- ساغرشہزاد
- جانور دشت میں کم ڈرتے ہوئے رہتے ہیں
جانور دشت میں کم ڈرتے ہوئے رہتے ہیں
- ساغر شہزاد
- ساغرشہزاد , ساغرشہزاد
- Unrated
جانور دشت میں کم ڈرتے ہوئے رہتے ہیں
اور ہم شہروں میں بھی سہمے ہوئے رہتے ہیں
مسئلے زیست کے ہوں یا ہوں غم جاناں کے
بے نواؤں کے سدا الجھے ہوئے رہتے ہیں
عمر بھر جوڑتے رہتے ہیں تعلق سب سے
اور ہم خود سے سدا بچھڑے ہوئے رہتے ہیں
جاگتا رہتا ہوں میں رات کے سناٹے میں
اور سب خواب میرے سوئے ہوئے رہتے ہیں
خود کو رکھتے ہیں بظاہر تو منظم لیکن
اپنے اندر سے سدا ٹوٹے ہوئے رہتے ہیں
اور ہم شہروں میں بھی سہمے ہوئے رہتے ہیں
مسئلے زیست کے ہوں یا ہوں غم جاناں کے
بے نواؤں کے سدا الجھے ہوئے رہتے ہیں
عمر بھر جوڑتے رہتے ہیں تعلق سب سے
اور ہم خود سے سدا بچھڑے ہوئے رہتے ہیں
جاگتا رہتا ہوں میں رات کے سناٹے میں
اور سب خواب میرے سوئے ہوئے رہتے ہیں
خود کو رکھتے ہیں بظاہر تو منظم لیکن
اپنے اندر سے سدا ٹوٹے ہوئے رہتے ہیں
