- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- س
- ساغرشہزاد
- گماں سے بدگمانی کا سفر ہے
گماں سے بدگمانی کا سفر ہے
- ساغر شہزاد
- ساغرشہزاد , ساغرشہزاد
- Unrated
گماں سے بدگمانی کا سفر ہے
مسلسل رائیگانی کا سفر ہے
سبھی کردار اس کے لولے لنگڑے
کسی اندھی کہانی کا سفر ہے
سبھی تشنہ امنگیں ہم سفر ہیں
سفر یہ کالے پانی کا سفر ہے
ستارے ،پھول خوشبو ،رنگ سارے
میاں یہ تو جوانی کا سفر ہے
کسی اسم ہنر کو یاد رکھنا
دکھوں کی پاسبانی کا سفر ہے
مسلسل رائیگانی کا سفر ہے
سبھی کردار اس کے لولے لنگڑے
کسی اندھی کہانی کا سفر ہے
سبھی تشنہ امنگیں ہم سفر ہیں
سفر یہ کالے پانی کا سفر ہے
ستارے ،پھول خوشبو ،رنگ سارے
میاں یہ تو جوانی کا سفر ہے
کسی اسم ہنر کو یاد رکھنا
دکھوں کی پاسبانی کا سفر ہے
