- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- ا
- احمد فراز
- میں تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا
احمد فراز
احمد فراز کو ٹين ايجرز کا شاعر کہہ کر پرے رکھ ديا جاتا رہا، ليکن فراز اس تمام منفي پروپيگنڈہ سے بے نياز ہو کر ايسي خوبصورت شاعري تخليق کرتے رہے کہ اردو شاعري کے کسي تذکرے ميں اسے نظر انداز کرنا ممکن نہيں، فراز کي شاعري ميں فارسي اور اردو کلاسيکي شاعري کي تمام ترلطيف روايات کا تسلسل ملتا ہے، جس ميں غم جاناں کي رومان انگيزي بھي ہے اور غم دوراں کا کرب بھي
احمد فراز کی مکمل شاعریمیں تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا
قرعہ ء فال مرے نام کا اکثر نکلا
تھا جنہیں زعم وہ دریا بھی مجھی میں ڈوبے
میں کہ صحرا نظر آتا تھا سمندر نکلا
میں نے اس جان ِ بہاراں کو بہت یاد کیا
جب کوئی پھول میری شاخِ ہنر پر نکلا
شہر والوں کی محبت کا میں قائل ہوں مگر
میں نے جس ہاتھ کو چوما وہی خنجر نکلا
تو یہیں ہار گیا ہے مرے بزدل دشمن
مجھ سے تنہا کے مقابل تیرا لشکر نکلا
میں کہ صحرائے محبت کا مسافر تھا فراز
ایک جھونکا تھا کہ خوشبو کے سفر پر نکلا
قرعہ ء فال مرے نام کا اکثر نکلا
تھا جنہیں زعم وہ دریا بھی مجھی میں ڈوبے
میں کہ صحرا نظر آتا تھا سمندر نکلا
میں نے اس جان ِ بہاراں کو بہت یاد کیا
جب کوئی پھول میری شاخِ ہنر پر نکلا
شہر والوں کی محبت کا میں قائل ہوں مگر
میں نے جس ہاتھ کو چوما وہی خنجر نکلا
تو یہیں ہار گیا ہے مرے بزدل دشمن
مجھ سے تنہا کے مقابل تیرا لشکر نکلا
میں کہ صحرائے محبت کا مسافر تھا فراز
ایک جھونکا تھا کہ خوشبو کے سفر پر نکلا
Spread The Word
2 Responses to "میں تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا" 
|
said this on 20 Aug 2008 3:42:31 AM CST
Very Nice. Supurb
|
|
said this on 21 Feb 2010 7:10:36 PM CST
احمد فراز کی اس غزل کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں
|


Author)