- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- ا
- احمد فراز
- کٹھن ہے راہگذر تھوڑی دور ساتھ چلو
احمد فراز
احمد فراز کو ٹين ايجرز کا شاعر کہہ کر پرے رکھ ديا جاتا رہا، ليکن فراز اس تمام منفي پروپيگنڈہ سے بے نياز ہو کر ايسي خوبصورت شاعري تخليق کرتے رہے کہ اردو شاعري کے کسي تذکرے ميں اسے نظر انداز کرنا ممکن نہيں، فراز کي شاعري ميں فارسي اور اردو کلاسيکي شاعري کي تمام ترلطيف روايات کا تسلسل ملتا ہے، جس ميں غم جاناں کي رومان انگيزي بھي ہے اور غم دوراں کا کرب بھي
احمد فراز کی مکمل شاعریکٹھن ہے راہگذر تھوڑی دور ساتھ چلو
بہت کڑا ہے سفر،تھوڑی دور ساتھ چلو
تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہے
یہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو
نشے میں چور ہوں میں بھی تمہیں بھی ہوش نہیں
بڑا مزا ہو اگر تھوڑی دور ساتھ چلو
یہ ایک شب کی ملاقات بھی غنیمت ہے
کسے ہے کل کی خبر تھوڑی دور ساتھ چلو
ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں کے
ابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو
طواف منزل ِ جاناں ہمیں بھی کرنا ہے
فراز تم بھی اگر تھوڑی دور ساتھ چلو
بہت کڑا ہے سفر،تھوڑی دور ساتھ چلو
تمام عمر کہاں کوئی ساتھ دیتا ہے
یہ جانتا ہوں مگر تھوڑی دور ساتھ چلو
نشے میں چور ہوں میں بھی تمہیں بھی ہوش نہیں
بڑا مزا ہو اگر تھوڑی دور ساتھ چلو
یہ ایک شب کی ملاقات بھی غنیمت ہے
کسے ہے کل کی خبر تھوڑی دور ساتھ چلو
ابھی تو جاگ رہے ہیں چراغ راہوں کے
ابھی ہے دور سحر تھوڑی دور ساتھ چلو
طواف منزل ِ جاناں ہمیں بھی کرنا ہے
فراز تم بھی اگر تھوڑی دور ساتھ چلو
Spread The Word
2 Responses to "کٹھن ہے راہگذر تھوڑی دور ساتھ چلو" 
|
said this on 24 Nov 2009 2:27:24 AM CDT
i love faraz's poetry at all and i like this site.thanks
|


Author)