- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- ن
- نگہت نسیم
- میری نظر سے جب تم خود کو دیکھتے ھو گے
نگہت نسیم
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ڈاکٹر نگہت نسیم پیشے کے اعتبارسے ماہر
نفسیات ہیں اور اردو ادب اور صحافت پر بھی دسترس رکھتی ہیں۔ وہ
بنیادی طور پر ایک افسانہ نگار ہیں اور انکے افسانوں کے دو مجموعے''گرد بادِ حیات'' اور ''مٹی کا سفر''
شائع ہو چکے ہیں لیکن نظم نگاری میں انکا منفرد اور بے باک انداز اظہار
انہیں عہد حاضر کے نظم نگاروں میں ممیز کرتا ہے۔ڈاکٹر نگہت نسیم میرا جی کے بعد نظم کو غزل کے مقابلے میں اسکا کھویا ہوا وقار واپس دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہیں اس امر کا ادراک ہے کہ انکا مزاج غزل گوئی کا نہیں اس لیئے انہوں نے غزل کے مصرعے زبردستی جوڑنے کی بجائے حقیقی اور خالص نظم لکھنے پر ہی خود کومرکوز رکھا ہے۔انکے افسانے پاکستان کے
اکثر جریدوں میں برسوں سے شائع ہو رہے ہیں۔نگہت نسیم سڈنی میں ایک عرصہ سے ریڈیوایف ایم 100.9
کی اردو سروس کے پروگرام “ ریڈیو دوستی “ کی میزبان ھیں ۔ اٍس کے ساتھ
ساتھ ملٹی کلچر آرٹس کی جانب سے ٹی وی ایس پر پیش کیا جانے والا پروگرام “ دیسی ٹی وی “ میں بھی میزبانی کرتی ھیں ۔
سبز روشوں پہ چلتے ھوئے
سبز بارشوں میں بھیگتے ھوئے
یونہی
محبت سے تمہیں میں دیکھتی جا رھی تھی
بے اختیاری میں تم مجھ سے یہ کہہ رھے تھے
سنو جانم
جاتے وقت
میری آنکھیں تم لے جانا
اور
اپنے ھونٹ مجھے دے جانا
اب سوچتی ھوں
تو
مسکرا دیتی ھوں
میری نظر سے جب تم خود کو دیکھتے ھو گے
تو
خود کو کیسے لگتے ھو گے
یہ دنیا کیسی دکھتی ھو گی
سنو
ایک بات کہوں
تمھاری لبوں سے جب بھی میں خود کو پکارتی ھوں
تو جیسے آسمانوں پہ اُڑنے لگتی ھوں
تم جیسا کہنے لگتی ھوں
تم جیسا ھونے لگتی ھوں
لیکن جانےکس لیئے
حیران ھے یہ دنیا
اور
کیوں دوست سب آپس میں یہ کہہ رھے ھیں
ھمارے لہجے رویئے سب ایک ھو رھے ھیں
Spread The Word
3 Responses to " میری نظر سے جب تم خود کو دیکھتے ھو گے" 
|
said this on 12 Jan 2009 4:06:12 AM CDT
nice ONE
|


Author)