- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- ن
- نگہت نسیم
- وہ رات جب کسی کے سر پہ چھت نہیں ھوتی
نگہت نسیم
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ڈاکٹر نگہت نسیم پیشے کے اعتبارسے ماہر
نفسیات ہیں اور اردو ادب اور صحافت پر بھی دسترس رکھتی ہیں۔ وہ
بنیادی طور پر ایک افسانہ نگار ہیں اور انکے افسانوں کے دو مجموعے''گرد بادِ حیات'' اور ''مٹی کا سفر''
شائع ہو چکے ہیں لیکن نظم نگاری میں انکا منفرد اور بے باک انداز اظہار
انہیں عہد حاضر کے نظم نگاروں میں ممیز کرتا ہے۔ڈاکٹر نگہت نسیم میرا جی کے بعد نظم کو غزل کے مقابلے میں اسکا کھویا ہوا وقار واپس دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہیں اس امر کا ادراک ہے کہ انکا مزاج غزل گوئی کا نہیں اس لیئے انہوں نے غزل کے مصرعے زبردستی جوڑنے کی بجائے حقیقی اور خالص نظم لکھنے پر ہی خود کومرکوز رکھا ہے۔انکے افسانے پاکستان کے
اکثر جریدوں میں برسوں سے شائع ہو رہے ہیں۔نگہت نسیم سڈنی میں ایک عرصہ سے ریڈیوایف ایم 100.9
کی اردو سروس کے پروگرام “ ریڈیو دوستی “ کی میزبان ھیں ۔ اٍس کے ساتھ
ساتھ ملٹی کلچر آرٹس کی جانب سے ٹی وی ایس پر پیش کیا جانے والا پروگرام “ دیسی ٹی وی “ میں بھی میزبانی کرتی ھیں ۔
میں کیوں ایسی ھوں
شاید تم یہ کہنا چاھتی ھو
میں کبھی اچھی نہ ھو سکونگی
تم کبھی مجھے بہلا نہ سکوگی
سنو میری مسیحا
میرے پاس تو بیٹھو
مجھے بتاؤ تو
کیا تم کو کوئی رات ایسی یاد ھے جس میں کوئی ستارہ نہیں تھا
ایسی کوئی رات جب سڑک کے کنارے اندھیرا اُگ آیا تھا
اور بارشوں نے جیسے لہو سرد کر دینے کی قسم کھا لی تھی
تم کیا جانو وہ کونسی رات ھوتی ھے
یہ وھی رات ھوتی ھے
جب اپنے گھر سے باہر نکل جانے کو کہہ دیا جاتا ھے
ھمیشہ کے لیئے بچھڑ جانے کو کہہ دیا جاتا ھے
کہی کھو جانے کو آزاد کر دیا جاتا ھے
میری مسیحا
تم کیا جانو
وہ رات جب کسی کے سر پہ چھت نہیں ھوتی
مانو جیسے اُس کے پاس کوئی سمت نہیں ھوتی
یوں
دھوپ میں جیسے آنکھوں کو کچھ دیکھائی نہ دے
آسمان کے ھوتے ھوئے بھی جیسے کوئی سایئبان نہ رھے
اور
زمین پر کہی کوئی اماں نہ ملے اور اُس کا کوئی ٹھکانہ نہ رھے
دنیا میں کوئی بھی جیسے انسان نہ رھے
تم کیاجانو
کیا ھوتا ھے جب سر پہ چھت نہ رھے
کوئی سایئبان نہ بنے
کوئی دیوار نہ بچے
میری مسیحا
یہ ایسا ھی ھے
جیسے ھر طرف جنگل کا قانون ھو
سانپوں کی پھنکار ھو
کالی بھیڑوں کا راج ھو
جیسے
کہی کسی کا خدا نہ ھو
Spread The Word
2 Responses to " وہ رات جب کسی کے سر پہ چھت نہیں ھوتی" 
|
said this on 17 Jul 2008 8:00:09 PM CDT
bohut khoobsuret khial
|
|
said this on 05 Mar 2009 5:39:01 AM CDT
bahut achchi poetry hai ,,jis main zindaagi ki ek talq sachchai ko bataya gaya hai
|


Author)