- سرورق
- غزلیات
- ماہ پارہ صفدر
- اک ادھورا سا خواب ہو جیسے
- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- م
- ماہ پارہ صفدر
- اک ادھورا سا خواب ہو جیسے
اک ادھورا سا خواب ہو جیسے
- ماہ پارہ صفدر
- ماہ پارہ صفدر , ماہ پارہ صفدر
-
Rating:




ماہ پارہ صفدر
لندن میں بی بی سی کی اردو سروس سے منسلک ماہ پارہ صفدر کئی برسوں سے شعر گوئی کے تخلیقی عمل کو اپنائے ہیں لیکن انہوں نے شاعری کی بجائے نشریاتی دنیا کو اپنی پہچان بنایا ہے اور شاعری کو فقط اظہار کے ایک میڈیم تک ہی محدود رکھا ہے۔ انکے والد سید حسن عباس زیدی،سسُر مصطفیٰ علی ھمدانی اور شوہر صفدر ھمدانی ادبی دنیا میں اپنی شناخت رکھتے ہیں لیکن ماہ پارہ صفدر کی ادبی دنیا میں اپنی الگ انفرادیت ہے لیکن انکی بڑی شناخت پاکستان ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی خبروں کے بعد بی بی سی لندن بنی ہے۔ القمر آن لائن پہلی سائٹ ہے جو انکا مفصل کلام شائع کر رہی ہے۔
ماہ پارہ صفدر کی مکمل شاعریاک ادھورا سا خواب ہو جیسے
زندگانی کتاب ہو جیسے
میری آنکھوں کے ریگزاروں میں
اک مسلسل سراب ہو جیسے
منتشر منتشر رہی ایسی
بکھرا بکھرا گلاب ہو جیسے
جاگتی آنکھ سے جو دیکھا تھا
تم مرا وہ ہی خواب ہو جیسے
اس کی قامت پہ یہ گمان ہوا
بچپنے میں شباب ہو جیسے
جو دعا نیم شب میں مانگی تھی
اُس دعا کا جواب ہو جیسے
ہاں لکھا تھا کتابِ دل پر جو
تم ہی وہ انتساب ہو جیسے
جس کو پی کر میں اپنے بس میں نہیں
تم وہ ظالم شراب ہو جیسے
Spread The Word
3 Responses to "اک ادھورا سا خواب ہو جیسے" 
|
said this on 13 Sep 2008 7:14:32 AM CST
Assalam o alaikum
Mah para safdar, Mashallah bohot Achee shaira hain, Mujhay inn ki poerty par kar khushee huee hai , she is very Talented. God Bless her
|
|
said this on 28 Feb 2009 9:57:44 AM CST
mash allah bahut khubsurat shayari hai aap ki
|

Author)