- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- ن
- نگہت نسیم
- ایک عجیب سی خواہش لکھ بیٹھی ھوں
نگہت نسیم
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ڈاکٹر نگہت نسیم پیشے کے اعتبارسے ماہر
نفسیات ہیں اور اردو ادب اور صحافت پر بھی دسترس رکھتی ہیں۔ وہ
بنیادی طور پر ایک افسانہ نگار ہیں اور انکے افسانوں کے دو مجموعے''گرد بادِ حیات'' اور ''مٹی کا سفر''
شائع ہو چکے ہیں لیکن نظم نگاری میں انکا منفرد اور بے باک انداز اظہار
انہیں عہد حاضر کے نظم نگاروں میں ممیز کرتا ہے۔ڈاکٹر نگہت نسیم میرا جی کے بعد نظم کو غزل کے مقابلے میں اسکا کھویا ہوا وقار واپس دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہیں اس امر کا ادراک ہے کہ انکا مزاج غزل گوئی کا نہیں اس لیئے انہوں نے غزل کے مصرعے زبردستی جوڑنے کی بجائے حقیقی اور خالص نظم لکھنے پر ہی خود کومرکوز رکھا ہے۔انکے افسانے پاکستان کے
اکثر جریدوں میں برسوں سے شائع ہو رہے ہیں۔نگہت نسیم سڈنی میں ایک عرصہ سے ریڈیوایف ایم 100.9
کی اردو سروس کے پروگرام “ ریڈیو دوستی “ کی میزبان ھیں ۔ اٍس کے ساتھ
ساتھ ملٹی کلچر آرٹس کی جانب سے ٹی وی ایس پر پیش کیا جانے والا پروگرام “ دیسی ٹی وی “ میں بھی میزبانی کرتی ھیں ۔
کہ
ایک کتاب ھو محبت کی جس کا نام تمنا ھو
باب ھو اُس کے اُتنے ھی جتنی میری عمر ھو
جس کے ھر صفحے پہ رکھے خواہشوں کے پھول ھو
خواہشیں بھی ایسی جس میں ایک تمثیل ھو
اُس تمثیل میں سر تا پہ میری اپنی ھی تکمیل ھو
میرے ساحر
محبت کی اُس کتاب میں
ایسا کچھ تم بھی لکھو جو کسی نے اب تک لکھا نہ ھو
ایک ایسا فسانہٍ دل جو میں نے اب تک پڑھا نہ ھو
سنو
میری جان
میں تو
ایک عجیب سی خواہش لکھ بیٹھی ھوں
اپنے رب سے تمہیں
صرف
ایک دن کے لیئے مانگ بیٹھی ھوں
میرے ساحر
میرا یقین کہتا ھے
تمھارے ساتھ ایک دن میں کئی جنموں کا سفر رھے گا
Spread The Word
4 Responses to "ایک عجیب سی خواہش لکھ بیٹھی ھوں" 
|
said this on 27 Jul 2008 2:56:44 PM CST
boohat haseen aur khoobsoorat khawhesh boohat achay andaz maeen raqam keen.
|
|
said this on 27 Jul 2008 3:06:17 PM CST
yay aik buhat achi nazam hay dil ko cho lanay wali nighat nasim nay kia khoob likha hay kay woh aik ajeeb si khawaish ka izhar kar rahi hay .apnay rab say kis khubsurti say apnay sahir ko mang rahi hay.
|
|
said this on 27 Jul 2008 5:14:26 PM CST
ڈاکٹر نگہت صاحبہ مجھے یقین ہے کہ بہت جلد آپکی ان نظموں کو ہم کتابی شکل میں دیکھ سکیں گے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ یہ نظمیں نہ تو فہمیدہ ریاض کی نظموں کا آہنگ لیئے ہوئے ہیں اور نہ ہی کشور ناہید کی نظموں کا پیراہن۔ یہ نظمیں نگہت نسیم ہی کی ہیں کہ ان کی انفرادیت ہی یہی ہے۔ لفظوں کا انتخاب ،تاثر کی موسلا دھار بارش اور بے جا طوالت سےا جتناب ان نظموں کی بہت بڑی خوبی ہے۔
|
|
said this on 28 Jul 2008 2:36:42 AM CST
no comparison with any one
excellent dr jee
|


Author)