- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- ن
- نگہت نسیم
- بے اختیاریوں کے بڑے ھی گہرے بادل تھے
نگہت نسیم
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ڈاکٹر نگہت نسیم پیشے کے اعتبارسے ماہر
نفسیات ہیں اور اردو ادب اور صحافت پر بھی دسترس رکھتی ہیں۔ وہ
بنیادی طور پر ایک افسانہ نگار ہیں اور انکے افسانوں کے دو مجموعے''گرد بادِ حیات'' اور ''مٹی کا سفر''
شائع ہو چکے ہیں لیکن نظم نگاری میں انکا منفرد اور بے باک انداز اظہار
انہیں عہد حاضر کے نظم نگاروں میں ممیز کرتا ہے۔ڈاکٹر نگہت نسیم میرا جی کے بعد نظم کو غزل کے مقابلے میں اسکا کھویا ہوا وقار واپس دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہیں اس امر کا ادراک ہے کہ انکا مزاج غزل گوئی کا نہیں اس لیئے انہوں نے غزل کے مصرعے زبردستی جوڑنے کی بجائے حقیقی اور خالص نظم لکھنے پر ہی خود کومرکوز رکھا ہے۔انکے افسانے پاکستان کے
اکثر جریدوں میں برسوں سے شائع ہو رہے ہیں۔نگہت نسیم سڈنی میں ایک عرصہ سے ریڈیوایف ایم 100.9
کی اردو سروس کے پروگرام “ ریڈیو دوستی “ کی میزبان ھیں ۔ اٍس کے ساتھ
ساتھ ملٹی کلچر آرٹس کی جانب سے ٹی وی ایس پر پیش کیا جانے والا پروگرام “ دیسی ٹی وی “ میں بھی میزبانی کرتی ھیں ۔
تمہیں تو یاد ھو گا
بے اختیاریوں کے بڑے ھی گہرے بادل تھے
جو برستے تھے تو پھر تھمتے ھی نہ تھے
کتنے ھی سفر تھے جو کٹتے ھی نہ تھے
تب
مانگا تھا میں نے تمہیں بہت اپنے رب سے
پر
چاند ھی نہ نکلا شبٍ ہجراں کے سفر سے
سوچتی ھوں
جن کے پاس “ اٹی “ نہیں ھوتی
وہ بھلا کاتیں گے کیا
مصر کا بازار تو یوں بھی اُجڑ چکا
اور جو بازارِ عشق میں بے دام بِک جائیں
اُن کے پاس کیا رہ جاتا ھے
بھلا کوئی
بے اختیاری دے کر کیا خرید سکتا ھے ؟
Spread The Word
4 Responses to "بے اختیاریوں کے بڑے ھی گہرے بادل تھے" 
|
said this on 28 Jul 2008 8:24:33 AM CST
بے اختیاری دے کر کیا خرید سکتا ھے ؟B ohat bhala laga .Hameesha ki tara jaan daar aur boohat ghery nazam.
|
|
said this on 28 Jul 2008 4:13:36 PM CST
haan sachi jin kay pass atti naheen hooteey uun kay pass kya reh jata hay.ahhh bay akhtayreey
.
|
|
said this on 30 Jul 2008 10:37:58 PM CST
umda hay,,,,,,,,,,,,,,
|


Author)