- سرورق
- غزلیات
- صفدر ہمدانی
- اپنی آنکھوں میں ترا عکس دکھانا چاہوں
- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- ص
- صفدر ہمدانی
- اپنی آنکھوں میں ترا عکس دکھانا چاہوں
اپنی آنکھوں میں ترا عکس دکھانا چاہوں
- صفدر ہمدانی
- صفدر ہمدانی , صفدر ہمدانی
-
Rating:




صفدر ہمدانی
لندن میں مقیم شاعر،ادیب،صحافی،مرثیہ نگاراوربراڈکاسٹرہیں۔انکی غزلوں کا پہلا مجوعہ' کفن پہ تحریریں' 1974 میں لاہور میں شائع ہوا تھا اور بعد ازاں مختلف تصانیف کی اشاعت کے بعد 2003 میں انکی کتابیں 'فرات کے آنسو'(مرثیوں کا مجموعہ) نورِ کربلا(عزائی شاعری پہ تحقیق) اور'معجزئہ قلم'(رباعیات ،قطعات و قصائد کا مجموعہ) فروری 2004 میں شائع ہوا. اگست 2006 میں انکا پہلا سفر نامہ'' تہران اور گر عالمِ مشرق کا جنیوا'' القمر آن لائن نے شائع کیا. 2007 میں مرثیے کی دو کتابیں ''زینت ہستی'' ماں کے موضوع پر لکھا ہوا مرثیہ اور ''عطائے رضا'' کے نام سے امام رضا علیہ السلام کا مرثیہ شائع ہوئیں.
اپنی آنکھوں میں ترا عکس دکھانا چاہوں
میں تجھے تیرے خیالات بتانا چاہوں
۔۔۔۔۔
رنگ بکھریں تو خیالات بکھر جاتے ہیں
انگلیاں ٹوٹیں تو تصویر بنانا چاہوں
۔۔۔۔
دُھند میں لپٹے ہوئے پیڑ کا سایہ بن کر
تجھ سے تیری ہی ملاقات کرانا چاہوں
۔۔۔۔۔
ناگنیں زہر لیئے بیٹھی ہیں شریانوں میں
اور میں اپنا لہو آپ بہانا چاہوں
۔۔۔۔۔
چاہتیں اور بھی ہوں گی مجھے انکار نہیں
ساتھ جب ہے تو ترا ساتھ نبھانا چاہوں
۔۔۔۔۔
چاند کی کرنوں کے بھالوں سے چٹانیں کھودوں
دھوپ کی لاش زمینوں میں اُگانا چاہوں
۔۔۔۔۔
کیسی خواہش نے مرے جسم میں کروٹ لی ہے
آئینہ مٹی کے دانتوں سے چبانا چاہوں
۔۔۔۔۔
ان نئے شہروں سے نفرت سی ہوئی ہے صفدر
میں وہی شخص وہی شہر پُرانا چاہوں
Spread The Word
2 Responses to "اپنی آنکھوں میں ترا عکس دکھانا چاہوں" 
|
said this on 28 Jul 2008 8:52:33 AM CST
ناگنیں زہر لیئے بیٹھی ہیں شریانوں میں
اور میں اپنا لہو آپ بہانا چاہوں kia khoobsuret sher
|
|
said this on 28 Jul 2008 8:59:06 AM CST
har har sher appni jagha kitab hay.inn par kuch kehna tu sooraj ko charagh deeknay kay maanind hay.Boohat he hee khoobsaart estaroon say mursaa eik khoobsoorat ghazal.
|

Author)