میرے ساحر
ایک دن تم نےکہا تھا
جب میں نے پوچھا تھا 
مجھ سے مل کر کیا کرو گےتم  
یاد ھے تمہیں
تم نے کہا تھا
جانم
تم سے مل کر
میں اپنے سارے خوابوں کو مجسم کروں گا
سامنے بٹھا کر تمہیں اپنی آنکھوں میں اُتاروں گا
دھڑکنوں پہ دل رکھ کر اپنا صرف تمہیں ھی سنوں گا
دل کی باتیں دل ھی سے کہوں گا
تمھارے صندلی بدن میں پاگلوں کی طرح گھومتا پھروں گا
سر رکھ کر گود میں تمھاری
بند آنکھوں سے اپنی ، سارے راز تمھارے چراؤں گا
میرے ساحر
کیوں
میرا الہام کہتا ھے کہ جیسے کوئی آیا ھو
خاموشی میں بھی جیسے تم ھی گویا ھو