- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- ن
- نگہت نسیم
- کتنے سچے وہ جھوٹ تھے
نگہت نسیم
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ڈاکٹر نگہت نسیم پیشے کے اعتبارسے ماہر
نفسیات ہیں اور اردو ادب اور صحافت پر بھی دسترس رکھتی ہیں۔ وہ
بنیادی طور پر ایک افسانہ نگار ہیں اور انکے افسانوں کے دو مجموعے''گرد بادِ حیات'' اور ''مٹی کا سفر''
شائع ہو چکے ہیں لیکن نظم نگاری میں انکا منفرد اور بے باک انداز اظہار
انہیں عہد حاضر کے نظم نگاروں میں ممیز کرتا ہے۔ڈاکٹر نگہت نسیم میرا جی کے بعد نظم کو غزل کے مقابلے میں اسکا کھویا ہوا وقار واپس دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہیں اس امر کا ادراک ہے کہ انکا مزاج غزل گوئی کا نہیں اس لیئے انہوں نے غزل کے مصرعے زبردستی جوڑنے کی بجائے حقیقی اور خالص نظم لکھنے پر ہی خود کومرکوز رکھا ہے۔انکے افسانے پاکستان کے
اکثر جریدوں میں برسوں سے شائع ہو رہے ہیں۔نگہت نسیم سڈنی میں ایک عرصہ سے ریڈیوایف ایم 100.9
کی اردو سروس کے پروگرام “ ریڈیو دوستی “ کی میزبان ھیں ۔ اٍس کے ساتھ
ساتھ ملٹی کلچر آرٹس کی جانب سے ٹی وی ایس پر پیش کیا جانے والا پروگرام “ دیسی ٹی وی “ میں بھی میزبانی کرتی ھیں ۔
مجھے وہی کہانی سناؤ نہ
جس میں ایک شہزادہ ھوتا ھے
میں ایک جل پری ھوتی ھوں
اور کھوئی کھوئی رھتی ھوں
بند آنکھوں سے سپنے بُنتی ھوں
مجھے لے کر چلو نہ
خوابوں کے آسمان پہ
مجھے اُسی شہزادے سے ملنا ھے
ھائے
ماں
کتنے اچھے وہ دن تھے
کتنے سچے وہ جھوٹ تھے
Spread The Word
1 Response to "کتنے سچے وہ جھوٹ تھے " 
|
said this on 05 Aug 2008 7:50:01 AM CST
haan yea jhoot kitnay achay thay sachi
|


Author)