- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- ن
- نگہت نسیم
- ہجر زدہ شاخٍ بدن کو ٹوٹتے دیکھا تھا
نگہت نسیم
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ڈاکٹر نگہت نسیم پیشے کے اعتبارسے ماہر
نفسیات ہیں اور اردو ادب اور صحافت پر بھی دسترس رکھتی ہیں۔ وہ
بنیادی طور پر ایک افسانہ نگار ہیں اور انکے افسانوں کے دو مجموعے''گرد بادِ حیات'' اور ''مٹی کا سفر''
شائع ہو چکے ہیں لیکن نظم نگاری میں انکا منفرد اور بے باک انداز اظہار
انہیں عہد حاضر کے نظم نگاروں میں ممیز کرتا ہے۔ڈاکٹر نگہت نسیم میرا جی کے بعد نظم کو غزل کے مقابلے میں اسکا کھویا ہوا وقار واپس دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہیں اس امر کا ادراک ہے کہ انکا مزاج غزل گوئی کا نہیں اس لیئے انہوں نے غزل کے مصرعے زبردستی جوڑنے کی بجائے حقیقی اور خالص نظم لکھنے پر ہی خود کومرکوز رکھا ہے۔انکے افسانے پاکستان کے
اکثر جریدوں میں برسوں سے شائع ہو رہے ہیں۔نگہت نسیم سڈنی میں ایک عرصہ سے ریڈیوایف ایم 100.9
کی اردو سروس کے پروگرام “ ریڈیو دوستی “ کی میزبان ھیں ۔ اٍس کے ساتھ
ساتھ ملٹی کلچر آرٹس کی جانب سے ٹی وی ایس پر پیش کیا جانے والا پروگرام “ دیسی ٹی وی “ میں بھی میزبانی کرتی ھیں ۔
یاد ھے نہ
تم نے بھی تو
مجھے راتوں کے پچھلے پہر سلگتے دیکھا تھا
ہجر زدہ شاخٍ بدن کو ٹوٹتے دیکھا تھا
میں آج بھی
اُسی طرح
تمھارے حصار میں سمٹی
اپنے احساس سے لپٹی
روشنی کے گھر میں رھتی ھوں
Spread The Word
2 Responses to "ہجر زدہ شاخٍ بدن کو ٹوٹتے دیکھا تھا " 
|
said this on 05 Aug 2008 8:33:20 AM CST
جر زدہ شاخٍ بدن کو ٹوٹتے دیکھا تھا bohat umda.
.
|


Author)