- سرورق
- شعراء کی فہرست حروف تہجی سے
- ن
- نگہت نسیم
- راکھ میری ھر طرف اڑا دینا
نگہت نسیم
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ڈاکٹر نگہت نسیم پیشے کے اعتبارسے ماہر
نفسیات ہیں اور اردو ادب اور صحافت پر بھی دسترس رکھتی ہیں۔ وہ
بنیادی طور پر ایک افسانہ نگار ہیں اور انکے افسانوں کے دو مجموعے''گرد بادِ حیات'' اور ''مٹی کا سفر''
شائع ہو چکے ہیں لیکن نظم نگاری میں انکا منفرد اور بے باک انداز اظہار
انہیں عہد حاضر کے نظم نگاروں میں ممیز کرتا ہے۔ڈاکٹر نگہت نسیم میرا جی کے بعد نظم کو غزل کے مقابلے میں اسکا کھویا ہوا وقار واپس دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہیں اس امر کا ادراک ہے کہ انکا مزاج غزل گوئی کا نہیں اس لیئے انہوں نے غزل کے مصرعے زبردستی جوڑنے کی بجائے حقیقی اور خالص نظم لکھنے پر ہی خود کومرکوز رکھا ہے۔انکے افسانے پاکستان کے
اکثر جریدوں میں برسوں سے شائع ہو رہے ہیں۔نگہت نسیم سڈنی میں ایک عرصہ سے ریڈیوایف ایم 100.9
کی اردو سروس کے پروگرام “ ریڈیو دوستی “ کی میزبان ھیں ۔ اٍس کے ساتھ
ساتھ ملٹی کلچر آرٹس کی جانب سے ٹی وی ایس پر پیش کیا جانے والا پروگرام “ دیسی ٹی وی “ میں بھی میزبانی کرتی ھیں ۔
میرا ھاتھ تھام لو
میں تمہیں ھواؤں کی سیر پہ لے چلنا چاھتا ھوں
تم ایک مدت سے جیتی نہیں ھو
میں تمہیں تمھاری سانسیں لوٹانا چاھتا ھوں
تم کئی دن سے چمکتی نہیں ھو
میں تمہیں اے سنہری بدن رٰنگنا چاھتا ھوں
تم ایک عمر سے مسکرائی نہیں ھو
میں تمھیں اب دیر تک ھنسانا چاھتا ھوں
تم کب سے ایک شور میں رھتی ھو
میں تمہیں سحر زدہ صدایئں دینا چاھتا ھوں
پھر تم نے یہ بھی کہا تھا
سنو
تم کبھی کسی سے روٹھی نہیں ھو
میں تمھیں اے نرگسٍ بیمار رُلانا چاھتا ھوں
تم ماہ و سال سے سوتی نہیں ھو
میں تمیں پاس اپنے اب یہی سُلانا چاھتا ھوں
مانتا ھوں
تم نے محبتیں بہت سی کی ھے
میں تمہیں اپنے عشق میں جلانا چاھتا ھوں
میرے ساحر
میری ھستی ٍجاں میں رھتے ھو تم
کس کوچہ ٍ جاں میں بستے ھو تم
کبھی ھو سکے تو لوٹ آنا
میرے شجرٍ بے ثمر کو ثمر بار کر جانا
تم میرا ھاتھ تھام لینا
اور
ھواؤں کی سیر پہ چلنا
میری بے قراریوں کو آگ لگا دینا
پھر جلتے شعلوں کو ھوا دے دینا
یوں مجھے اپنےعشق میں جلادینا
اور راکھ میری ھر طرف اُڑا دینا
Spread The Word
1 Response to " راکھ میری ھر طرف اڑا دینا" 
|
said this on 18 Jul 2008 12:19:35 AM CDT
میری بے قراریوں کو آگ لگا دینا
kia khial hay wah
|


Author)