شاعری آن لائن - http://www.shaairi.net/poetry
دریچہ
http://www.shaairi.net/poetry/articles/839/1/-/Page1.html
فیض احمد فیض
فیض احمد فیض (1911 -1984) کوغالب اور اقبال کے بعد اردو کاسب سے عظیم شاعر تصور کیا جاتا ہے۔ آپ 1911 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انجمن ترقی پسند تحریک کے فعال رکن اور ایک ممتاز کمیونسٹ تھے۔1951میں آپ كو راولپنڈی سازش كیس میں معاونت كے الزام میں گرفتار كر لیاگیا۔ آپ كو 2 اپریل 1955 كو رہا كر دیا گیا ۔ زنداں نامہ كی بیشتر نظمیں اسی عرصہ میں لكھی گئیں۔ 
By فیض احمد فیض
Published on November 28, 2008
 
گڑی ہیں کتنی صلیبیں مرے دریچے میں

 گڑی ہیں کتنی صلیبیں مرے دریچے میں
ہر ایک اپنے مسیحا کے خوں کا رنگ لیے
ہر ایک وصلِ خداوند کی امنگ لیے

کسی پہ کرتے ہیں ابرِ بہار کو قرباں
کسی پہ قتل مہِ تابناک کرتے ہیں
کسی پہ ہوتی ہے سرمست شاخسار دونیم
کسی پہ بادِ صبا کو ہلاک کرتے ہیں

ہر آئے دن یہ خداوندگانِ مہر و جمال
لہو میں‌غرق مرے غمکدے میں‌آتے ہیں
اور آئے دن مری نظروں کے سامنے ان کے
شہید جسم سلامت اٹھائے جاتے ہیں
Faiz AHmed Faiz

منٹگمری جیل
دسمبر 54ء